میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ایس ایل ،جواریوں کے مضافاتی علاقوں میں ڈیرے

پی ایس ایل ،جواریوں کے مضافاتی علاقوں میں ڈیرے

ویب ڈیسک
پیر, ۴ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی میں پی ایس ایل شروع ہوتے ہی کراچی کے جواریوں نے مضافاتی علاقوں کا رخ کرلیا ہے روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کا جوا پی ایس ایل کے میچوں پر لگنے کا انکشاف ہوا ہے ضلع ملیر کے تھانہ شاہ لطیف ٹاون کی حدود عمر ماروی گوٹھ میں ملیر کے سب سے بڑے جوے کے اڈے کا انکشاف ہوا ہے جہاں پر روزانہ کی بنیاد پر پی ایس ایل کے کرکٹ میچوں پر لاکھوں روپے کا جوا کھیلا جاتا ہے مقامی ذرائع نے بتایا کہ عمر ماروی گوٹھ میں گزشتہ دوسال سے جوا کھیلا جارہا ہے مقامی پولیس کی جانب سے مذکورہ جوے کے اڈے پر تاحال کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے تھانہ شاہ لطیف ٹاون کی حدود عمر ماروی گوٹھ میں واقع ساغر ریسٹورینٹ نزد امام بارگاہ پر روزانہ کی بنیاد پر پی ایس ایل کے کرکٹ میچوں پر جوا کھیلا جاتا ہے ذرائع نے بتایا کہ کرکٹ میچ کے ہر اوور پر جوا لگایا جاتا ہے کرکٹ میچ مزید دلچسپ ہونے کی صورت میں جواری ایک ایک گیند پر جوا لگاتے ہیں ، ذرائع کے مطابق جواری کرکٹ میچ ختم ہونے کے بعد چھکے پر جوا کھیلتے ہیں ذرائع نے بتایا کہ چھکا ساغر ریسٹوورینٹ کے کچن میں کھیلا جاتا ہے مقامی واسیوں کا کہنا ہے کہ عمر ماروی گوٹھ میں پر امن و قانون پسند سندھی کمیونٹی رہتی ہے روزانہ شام کے اوقات میں عمر ماروی گوٹھ میں مشکوک و مشتبہ افراد کی آمد ورفت میں اضافہ ہوجاتا ہے جسکی وجہ سے رہائشیوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں