میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایک ہفتے میں 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

ایک ہفتے میں 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک
هفته, ۴ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں معمولی 0.30 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ ایک ہفتے میں 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وارمہنگائی کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ہفتہ وارمہنگائی کی مجموعی شرح 41.07 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی جس سے سب سے زیادہ متاثر متوسط طبقہ ہوا۔44 ہزار سے زائد ماہانہ انکم والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 42.42فی صد ریکارڈ کی گئی۔ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 16 روپے47 پیسیمزید مہنگا ہوا۔ بیس کلوآٹے کے تھیلے کی ملک میں اوسط قیمت 1705 روپے 51 پیسے ہوگئی۔حالیہ ہفتے میں چینی ایک روپے 3 پیسے، تازہ دودھ 1 روپے 49 پیسے ، دال مونگ 2 روپے 8 پیسے، مٹن 2 روپے 14 پیسے مزید مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق گھی ، دال ماش، دال مسور چاول اور نمک کی قیمتوں میں بھِی اضافہ ہوا، جبکہ حالیہ ہفتے 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ایک ہفتے میں پیاز 21 روپے 96 پیسے کلو، انڈے 16 روپے درجن ، لہسن کی قیمت 18 روپے 48 پیسے کلو کم ہوئی، جبکہ 10 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں