میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی ، 3 ملزمان گرفتار

رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی ، 3 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک
هفته, ۴ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی پولیس نے بہادر آباد میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کے 3 ملزمان گرفتار کر لیے۔بدھ کی رات بیچ سڑک پر بلڈر سے 6 کروڑ روپے چھننے والے ڈاکؤوں کے خلاف ضلع شرقی کی پولیس نے کراچی اور حیدر آباد میں کارروائی کر کے 3 ملزمان کو حراست میں لیا، ملزمان کے قبضے سے 3 کروڑ 10 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کر لی۔ایس ایس پی زبیرنذیر شیخ نے بتایا ہے کہ کروڑوں کی ڈکیتی میں گھر کا بھیدی ملوث تھا، بلڈر راحیل کے ڈرائیور کی انفارمیشن پر ڈکیتی کی گئی، مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا دیگر کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔زبیرنذیر شیخ نے مزید بتایا کہ ملزمان نے ڈکیتی کے بعد آپس میں رقم تقسیم کر لی تھی، کراچی میں 3 مقامات پر چھاپے مارے گئے، حیدر آباد میں 2 جگہوں پر چھاپے مارے، ملزمان نے 6 کروڑ کی رقم 3 ہزار کی پیٹی میں چھپا رکھی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں