میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قومی اسمبلی اجلاس شروع ہوتے ہی غیر معینہ مدت تک ملتوی

قومی اسمبلی اجلاس شروع ہوتے ہی غیر معینہ مدت تک ملتوی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

قومی اسمبلی اجلاس شروع ہوتے ہی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا،اجلاس کے اچانک ملتوی کرنے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا ، ،اجلاس غیرمعینہ مدت تک ملتوی کرکے جلد ہی وزیر اعظم کے اعتماد کے لئے بلایا جائیگا۔جمعرات کو قومی اسمبلی اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی صدارت میں شروع ہوا تو تلاوت نعت اور قومی ترانہ کے بعد ڈپٹی سپیکر نے اجلاس غیر معینہ تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ۔اس پر اپوزیشن نے شور شرابہ شروع کردیا کہ اچانک اجلاس کیوں ملتوی کردیا گیا ہے ۔یہ اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر جاری تھا پی پی پی رکن آغا رفیع اللہ نے کھینچ کے رکھ تان کے رکھ بوریا بستر باندھ کے رکھ کی نعرے بازی شروع کردی تاہم ڈپٹی سپیکر کے اعلان کے باعث اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے مشاورت کے بعد اجلاس ملتوی کیا ،وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کیلئے نیا اجلاس بلایا جائیگا، جس کے لئے سمری وزارت پارلیمانی امور صدر مملکت کو بھیجے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں