عورت کا اصل مقام شوہر کا گھرہوتاہے 'صنم سعید
ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ فروری ۲۰۲۱
شیئر کریں
نامور اداکارہ و ماڈل صنم سعیدنے کہا ہے کہ یہ بات سو فیصد درست ہے کہ جوڑے آسمانوںپر بنتے ہیں ، عورت چاہے کتنے بھی بڑے عہدے پر فائز کیوں نہ ہو لیکن اس کا اصل مقام اس کے شوہر کا گھرہوتاہے ۔ ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں خود کو خوش قسمت تصور کرتی ہوں کہ خدا کی ذات نے مجھے محبت اوراحترام کرنے والا شوہر دیا ۔ محبت اوراحترام کے باہمی تعلق سے ہی میاںبیوی کے رشتے کو مزید مضبوط کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ٹی وی ،ماڈلنگ اورگلوکاری سمیت تمام شعبوں میں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکی ہوں۔ شادی کے بعدمیری مصروفیات پہلے سے بڑھ چکی ہیں لیکن میں پھر بھی دونوںمیں توازن رکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔