میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کی تنخواہ روکنے کا عندیہ دیدیا

سندھ ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کی تنخواہ روکنے کا عندیہ دیدیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ نے پنشنرز کو پنشن وزیراعلیٰ سندھ کی تنخواہ روکنے کا عندیہ دے دیا۔ عدالت نے حکم جاری کیا کہ اگر دو ہفتے تک پنشن جاری نہ کی تو وزیراعلیٰ سندھ کی تنخواہ روک دی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے بدھ کے روز پنشنرز کی جانب سے پنشنوں کے فوری اجراء کے لئے دائر درخواست کی سماعت کی۔پنشنرز کی جانب سے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشنوں کے اجرا کے لئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی کے لئے حکومت سندھ کو دو ہفتوں کا وقت دے دیاہے۔ سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر 16 فروری تک سرکاری ملازمین کی پنشن جاری نہ کی گئی تو عدالت وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی تنخواہ روکنے کا حکم جاری کردے گی۔سندھ ہائیکورٹ کے ڈبل بینچ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پرنسپل سیکریٹری سندھ کو وزیراعلیٰ سندھ کی تنخواہ روکنے کا حکم دیا جائے گا۔ عدالت نے مزید کہا کہ اگر مقررہ وقت میں پنشن جاری نہ کی گئی تو معاملہ گورنر سندھ کے پاس بھیجا جائے گا۔عدالت نے کیس کی سماعت 16 فروری تک ملتوی کردی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں