میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں18 فروری تک توسیع

خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں18 فروری تک توسیع

ویب ڈیسک
منگل, ۴ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

احتساب عدالت سکھر نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں18 فروری تک توسیع کردی ۔ سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو بذریعہ ایمبولنس احتساب عدالت پیش کیا گیا۔ عدالت نے سماعت کے بعد کارروائی اٹھارہ فروری تک ملتوی کردی۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت مہنگائی کا سونامی لے آئی۔عمران خان کہتے تھے روزانہ بارہ ارب کی کرپشن ہورہی ہے ،اب تو یہ بارہ ارب بچ رہے ہیں لیکن جا کہاں رہے ہیں۔ سندھ میں آئی جی تبدیل نہ ہونا، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں چار، چار آئی جی تبدیل ہونا انتہائی خطرناک بات ہے ۔خورشید شاہ نے کہا کہ چینی ہو، آٹا ہو یا اور کوئی چیز ان کے دام اچانک بڑھ جاتے ہیں۔ ڈالر کا بڑھنا اور روپے کی قدر گرنے کا ذمہ دار کون ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ملک میں دو الگ قانون ملک اور حکمرانوں کے لئے خطر ناک بات ہے ۔ حکومت اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کررہی۔ ضمانت سے متعلق سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ مجھے اللہ سے امید ہے اللہ میرے ساتھ انصاف کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں