میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تاجروں نے وفاق کاتوانائی بچت پلان ہوامیں اُڑادیا

تاجروں نے وفاق کاتوانائی بچت پلان ہوامیں اُڑادیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

وفاقی حکومت کے فیصلے کے برعکس ملک کے بیشتر شہروں میں نہ بازار وقت پر بند ہوئے اور نہ ہی جلدی کھولے گئے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی توانائی بچت ’’جلدی جاگو، جلد سو جاؤ‘‘ پالیسی پر ملک بھر میں کہیں بھی عمل ہوتا نظر نہیں آیا۔کراچی اور لاہور میں تاجروں نے حکومتی فیصلے پر عمل نہیں کیا، بازار دوپہر 12 بجے سے پہلے نہیں کھلے تاہم پشاور میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا، کوئٹہ میں بیشتر دکانیں اور کاروباری مراکز صبح کھل گئے۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے بازار رات ساڑھے 8 بجے، شادی ہال 10 بجے اور ریسٹورنٹس ساڑھے دس بجے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔وفاق کی جانب سے کاروباری اوقات میں تبدیلی کے اعلان کو جہاں ملک بھر کے تاجروں نے ماننے سے انکار کردیا ہے وہیں، وفاق اور خیبرپختونخوا حکومت بھی آمنے سامنے آگئی ہے۔صوبائی حکومت نے وفاق کی توانائی بچت اسکیم کو یکسر مسترد کردیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں