میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی سے 60 کروڑ سے زائد مالیت کی آئس برآمد

کراچی سے 60 کروڑ سے زائد مالیت کی آئس برآمد

ویب ڈیسک
پیر, ۴ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاک بحریہ اور اے این ایف نے مشترکہ کارروائی کے دوران 100کلو گرام آئس تحویل میں لے لی ہے ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے ابراہیم حیدری کراچی میں مشترکہ آپریشن کرکے کے 100 کلو گرام آئس تحویل میں لے لی، جس کی عالمی منڈی میں قیمت38لاکھ ڈالر (60کروڑ98 لاکھ 48 ہزار پاکستانی روپے )بنتی ہے ۔ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ پکڑی گئی منشیات کو سمندر کے راستے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جانا تھا، تاہم بروقت کارروائی میں منشیات اسمگل ناکام کردی، ضبط شدہ منشیات مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دی گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں