متعدد وفاقی سیکرٹریزرواں برس اپنے عہدوں سے سبکدوش ہو جائینگے
شیئر کریں
رواں سال متعدد وفاقی سیکرٹریز اپنے عہدوں سے سبکدوش ہو جائیں گے ،ریٹائر ہونے والے افسروں میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز، سیکرٹری انسانی حقوق، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن اور سیکرٹری آبی وسائل سمیت دیگر شامل ہیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ سابق وزیراعظم کے سیکرٹری اور موثر بیوروکریٹ فواد حسن فواد بھی اس سال ریٹائرڈ ہو جائیں گے،فواد حسن فواد ان دنوںجیل میں قید ہیں۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ ڈویژن معروف افضل 15 اپریل کو ریٹائر ہوں گے۔دستاویز کے مطابق وفاقی سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر اللہ بخش ملک 15 جون، سیکرٹری آبی وسائل محمد اشرف 2 اکتوبر، وفاقی سیکرٹری انسانی حقوق ڈویژن رابعہ جویریہ آغا یکم دسمبر ،سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر سید پرویز عباس 14 جولائی ،وفاقی سیکرٹری کشمیر افیئرز ڈویژن طارق محمود پاشا 19 جولائی، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈویژن محمد مشتاق احمد 31 مئی، سپیشل سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن ڈاکٹر صفدر علی سہیل 18 مئی، شاہ رخ نصرت 16 جولائی، پیر بخش جمالی 14 فروری ،ڈاکٹر سہیل الطاف 27 دسمبر ،گریڈ 22 کے رضوان میمن 6 اگست ،ڈاکٹر فدا محمد وزیر 17 اپریل ،پولیس سروس گریڈ 22 کے سردار عبدالمجید 16 جون اور امجد جاوید سلیمی 31 جنوری ،سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 22 کے مرزا سہیل عامر 27 اپریل ، عارف ابراہیم 3 جولائی ، سیکرٹری فیڈرل ٹیکس مسز ثروت طاہرہ حبیب 21 دسمبر ،گریڈ 22 کے محمد عابد جاوید 31 دسمبر جبکہ سردار عبدالمجید خان 16 جون کو ریٹائر ہوں گے۔