پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج پرامن ہونے چاہئیں ,میتھیو ملر
Author One
منگل, ۳ دسمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج پر امن ہونے چاہییں، حکومت پاکستان کو مظاہرین سے احترام کے ساتھ نمٹنا چاہیے۔
زرائع کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ دہشتگردی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں-
میتھیو ملر نے ٹرمپ کی اتحادی ممالک کو دھمکیوں سے متعلق مقف دینے سے گریز کیا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی ہم منصبوں سے سکھ رہنما کے قتل کی سازش پر بات ہوتی رہی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج پر امن ہونے چاہییں-
حکومت پاکستان کو مظاہرین سے احترام کے ساتھ نمٹنا چاہیے۔
واضح رہے کہ نومبر 2023 میں امریکی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے سکھ رہنما کے قتل کی سازش کو بے نقاب کیا تھا۔