منی لانڈرنگ کیس 'شہباز شریف ، حمزہ کی حاضری معافی درخواست منظور
ویب ڈیسک
جمعرات, ۳ دسمبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
لاہور کی احتساب عدالت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور کر لی گئی ۔جمعرات کو احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کی،وکلا نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری سے معافی کی درخواست جمع کرائی ، عدالت نے استفسار کیا کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی تو ختم ہو گئی تھی ، اس پر وکیل نے کہا کہ پیرول میں ایک روز کی توسیع کی گئی،عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 8دسمبر تک ملتوی کر دی ۔