میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دنیا کے 75 نمایاں فزیوتھراپسٹس میں پاکستانی ماہر کا انتخاب

دنیا کے 75 نمایاں فزیوتھراپسٹس میں پاکستانی ماہر کا انتخاب

جرات ڈیسک
منگل, ۳ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کی فیکلٹی آف ری ہیبلیٹیشن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے ڈین اور کالج آف فزیکل تھراپی اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے پرنسپل فرقان احمد صدیقی نے کہا ہے کہ دنیا کے 75 نمایاں فزیوتھراپسٹس میں کسی پاکستانی کا نام شامل ہونا میرے لئے ہی نہیں بلکہ پاکستان اور ملک میں فزیوتھراپی کے شعبے کے لیے بھی ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے اپنی اس کامیابی کو والدہ کے نام کرتے ہوئے کہا کہ آج وہ جس مقام پر ہیں، اس میں ان کے والدین کی دعاں کا بنیادی کردار ہے۔

فرقان احمد صدیقی نے کہا کہ دنیا کے 75 نمایاں فزیوتھراپسٹس میں ان کا نام آنا ان کی پیشہ ورانہ زندگی کا ایک اہم اعزاز ہے،اس کے ذریعے عالمی سطح پر پاکستان کے فزیوتھراپی کے شعبے کو بھی نمائندگی ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فزیوتھراپی کے بارے میں آگاہی کا عمل ابھی جاری ہے، تاہم لوگوں میں اس شعبے کی اہمیت سے متعلق شعور بڑھ رہا ہے اور ملک میں فزیوتھراپی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں