میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مختصر اغواء کی وار داتیں ،اے ٹی ایف انچارج سمیت 3 اہلکاروں پر مقدمہ درج

مختصر اغواء کی وار داتیں ،اے ٹی ایف انچارج سمیت 3 اہلکاروں پر مقدمہ درج

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ:علی نواز) حیدرآباد میں اغوا کی مختصر وارداتیں، ایس ایس پی حیدرآباد کا بڑا ایکشن، اے ٹی ایف انچارج وحید پنہور سمیت اہلکاروں پر تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج، صالح میمن اور عتیق سومرو نامی اشخاص کو یرغمال کرکے تاوان لیا گیا تھا، رپورٹ، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں نوشہروفیروز کے رہائشی صالح میمن اور عتیق سومرو نامی اشخاص کو 30 اکتوبر کو سیشن عدالت سے باہر نکلتے ہوئے اغوا کرکے نجی گیسٹ ہاؤس منتقل کرکے 18 لاکھ روپے تاوان کی رقم لی گئی تھی جس معاملے پر ایس ایس پی حیدرآباد کے تین افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی کی رپورٹ کے بعد ایس ایس پی حیدرآباد کے احکامات پر تھانہ کینٹ پر اے ٹی ایف انچارج سب انسپکٹر وحید پنہور، دو اہلکاروں زوھیب حسین، محمود گجر اور ایک نامعلوم اہلکار سمیت تین پرائیوٹ لوگوں غلام مصطفیٰ، نذیر اور محمد بخش پر مقدمہ درج کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر وحید پنہور سمیت دیگر اہلکاروں کو دو دن قبل حراست میں لیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں