میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا کی دوسری لہرپارلیمنٹ ہاؤس کو ایک ہفتے کیلئے بند کرنے پر غور

کورونا کی دوسری لہرپارلیمنٹ ہاؤس کو ایک ہفتے کیلئے بند کرنے پر غور

ویب ڈیسک
منگل, ۳ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے معاملے پر پارلیمنٹ ہاؤس کو ایک ہفتے کے لیے بند کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے بیس سے زائد ملازمین میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد سینیٹ سیکریٹریٹ نے قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس پر پابندی عائد کرنے پرغور شروع کردیا ہے۔اس ضمن میں قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کا نیا سرکولر بھی جاری کردیا ہے۔دوسری جانب خیبرپختونخواء اسمبلی سیکرٹریٹ میں مہمانوں اور ملاقاتیوں پر بھی پاپندی عائد کی گئی ہے۔اس ضمن میں اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہاسمبلی سیکریٹیریٹ، کے ساتھ ا سپیکر ہاؤس، اور ایم پی اے ہاسٹل میں بھی ملاقاتیوں پر پابندی عائد ہوگی۔یاد رہے کہ پابندی کرونا وائرس کے دوسرے لہر کو کنٹرول کرنے کیلئے لگا دی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں