میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھائو

نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھائو

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سابق وزیراعظم نوازشریف کے سروسز ہسپتال میں تیرہویں روز پلیٹ لیٹس سیلز میں اتار چڑھائو جاری ہے ، ایک روز قبل پلیٹ لیٹس کی تعداد کم ہوکر چالیس ہزار پر آ گئی، ان کو دل کی دوسری ادویات بھی شروع کروا دی گئیں۔سروسز ہسپتال میں زیرعلاج نواز شریف کا بارہ رکنی میڈیکل بورڈ روزانہ کی بنیاد پر طبی معائنہ کر تا ہے ، سابق وزیراعظم کے پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے ، ایک روز قبل پلیٹ لیٹس کی تعداد چالیس ہزار پر آ گئی ۔ میڈیکل بورڈ کے مطابق آئی ٹی پی تشخیص کے بعد تجویز کردہ ادویات سے نوازشریف کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے ، نوازشریف کو دل اور گردوں کے مسائل کے باعث علاج معالجہ میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی جانب سے کئے گئے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت تشویشناک ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں