میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹرک میں چھپ کر فرانس میں داخل ہونیوالے 30 پاکستانی گرفتار

ٹرک میں چھپ کر فرانس میں داخل ہونیوالے 30 پاکستانی گرفتار

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

فرانس کی پولیس نے ٹرک میں چھپ کر ملک میں داخل ہونے والے 30 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں ٹرک میں چھپ کر ملک میں داخل ہونے والے 30 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا ، فرانسیسی دفتر استغاثہ کے مطابق اٹلی سے جنوبی فرانس کے قصبے لا ٹوربی میں ایک ٹول پلازا پر معمول کی چیکنگ کی جا رہی تھی کہ اس دوران اٹلی سے فرانس میں داخل ہونے والے ایک ٹرک کو روکا گیا اور تلاشی لینے پر پچھلے حصے میں چھپے ہوئے 30 پاکستانی پناہ گزین ملے ۔تمام پاکستانی پناہ گزینوں کو حراست میں لے کر اطالوی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں مزید تفتیش کی جارہی ہے جبکہ ٹرک کا ڈرائیور بھی پاکستانی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں