میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کابل اندرونی حملے میں ایک امریکی فوجی ہلاک

کابل اندرونی حملے میں ایک امریکی فوجی ہلاک

ویب ڈیسک
هفته, ۳ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک اور اندرونی حملے کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔افغان میڈیا کے مطابق ریزولٹ سپورٹ مشن کے جاری بیان میں کہا گیا کہ کابل میں ہونے والے اندرونی حملے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق حملہ آور کا تعلق افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی فورسز سے تھا اور حملے کے فوری بعد اسے اس کے ساتھی نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ریزولٹ سپورٹ مشن کے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ حملے کے فوری بعد دونوں متاثرہ امریکی فوجیوں کو طبی امداد کے لیے بگرام ایئر فیلڈ منتقل کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ زخمی امریکی فوجی کو طبی امداد فراہم کردی گئی ہیں اور ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے ۔ریزولٹ سپورٹ مشن کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔18 اکتوبر 2018 کو افغانستان کے صوبے قندھار میں داخلی حملے کے نتیجے میں صوبے کے گورنر زالمے ویسا، صوبائی پولیس چیف جنرل عبدالرازق اور صوبائی انٹیلی جنس چیف عبدالموہمن ہلاک ہوگئے تھے جبکہ نیٹو فورسز کے کمانڈر محفوظ رہے تھے۔ اسی روز افغانستان کے صوبے ہرات میں ایک ایسے ہی حملے کے نتیجے میں چیک جمہوریہ سے تعلق رکھنے والا ایک فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے تھے ۔خیال رہے کہ اس سے قبل متعدد مرتبہ افغان حکومت کو اندرونی حملوں کی وجہ سے اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کی اموات کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں