میگزین

Magazine
تازہ ترین :  ڈبلیو ڈبلیو ای کراؤن جیول: رومن رینز نے سمی زین کو ہرا کر مینز کراؤن جیول چیمپئن شپ  جیت لی فارمولا ون نے ساؤ پالو گراں پری کو 2035 تک کیلنڈر میں برقرار رکھنے کا معاہدہ کر لیا مکسڈ مارشل آرٹس، وسیم اکرم کے صاحبزادے تیمور اکرم نے امریکی حریف کو چت کر دیا، مسلسل چوتھی فتح ٹیم سلیکشن کا کام متعلقہ حکام کا ہے، ہر بات یہاں بتانا ضروری نہیں، بابراعظم اپوزیشن کا سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے تحریک التوا لانے کا فیصلہ دنیا کی بلند ترین چیخ کا اعزاز برطانوی خاتون کے نام، نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل عالمی مالیاتی منڈیوں میں ٹیکنالوجی اتارچڑھاؤ اور بلند شرحوں کا خطرہ ایران کے تجارتی راستوں پر دباؤ اور توانائی کی قیمت: پاکستان کا درآمدی بل پھر مرکز میں ایران سے متعلق ڈالر پابندیوں کی توسیع: ترسیلات، کمپلائنس اور علاقائی تجارت کا خطرہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی ممکنہ 1.2 ارب ڈالر قسط: ریزروز اور اصلاحات کا اگلا امتحان

ای پیج

e-Paper
قائداعظم محمدعلی جناح کی اکلوتی بیٹی نیویارک میں انتقال کرگئیں

قائداعظم محمدعلی جناح کی اکلوتی بیٹی نیویارک میں انتقال کرگئیں

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)قائداعظم محمد علی جناح کی اکلوتی بیٹی دینا واڈیا 98 سال کی عمر میں نیویارک میں چل بسیں۔ذرائع نے دینا واڈیا کے انتقال کی تصدیق کی۔دینا واڈیا کی پیدائش 14 اور 15 اگست 1919 کی درمیانی شب کولندن میں ہوئی تھی اور قائداعظم نے اپنی بیوی رتن بائی سے علیحدگی اور پھر انتقال کے بعد بیٹی کی پرورش کی۔قائداعظم کو اپنی بیٹی سے بہت زیادہ محبت تھی مگر باپ بیٹی کا تعلق اس وقت متاثر ہوا جب دینا نے ایک پارسی شخص نیویلے واڈیا سے سترہ سال کی عمر میں شادی کرلی۔دینا اور نیویلے ممبئی میں رہائش پذیر رہے اور جب اس جوڑے کی طلاق ہوئی تو ان کے دو بچے تھے، بعد ازاں وہ بیٹے کے ساتھ نیویارک منتقل ہوگئیں۔دینا واڈیا 1948 میں پہلی بار اس وقت پاکستان آئیں جب ان کے والد محمد علی جناح کا انتقال ہوا تھا۔وہ آخری بار 2004 میں اپنے بیٹے نسلی واڈیا اور پوتوں جہانگیر اور انیس کے ہمراہ پاکستان آئیں۔اس دورے کے دوران اپنے والد کے مقبرے کا دورہ کرنے کے بعد انہوں نے وزیٹرز بک پر لکھا ‘ یہ بہت زبردست اور اداس کردینے والا لمحہ ہے، خدا پاکستان کے بارے میں جناح کے خواب کو پورا کرے۔ممبئی میں واڈیا گروپ کے ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے، انہوں نے اپنے سوگواران میں بیٹے نسلی این واڈیا جو واڈیا گروپ کے چیئرمین بھی ہیں اور بیٹی ڈیانا این واڈیا کو چھوڑا ہے۔عالمی شہرت یافتہ مصنف اور تاریخ داں اسٹینلے ولپورٹ کے مطابق دینا واڈیا چودہ اور پندرہ اگست کی رات کو 1919 کو لندن میں پیدا ہوئی تھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں