میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاک ڈائون کے خلاف کراچی تاجربھوک ہڑتال پربیٹھ گئے

لاک ڈائون کے خلاف کراچی تاجربھوک ہڑتال پربیٹھ گئے

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

تاجر برادری نے اعلان کیا ہے کہ بھوک ہڑتال مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی، سندھ حکومت ہفتے میں 6دن کاروبارکی اجازت دے۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کے ظالمانہ لاک ڈاؤن پر تاجر ایکشن کمیٹی کا علامتی بھوک ہڑتال جاری ہے ، بھوک ہڑتالی کیمپ میں تاجروں کی بڑی تعداد موجود تھی ، اس موقع پر تاجر رہنما شرجیل گوپلانی نے کہا کہ حکومت سے اپیل کرکرکے تھک گئے ہیں، بھوک ہڑتال مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی۔شرجیل گوپلانی نے کہا کہ سندھ حکومت نیدہرامعیااپنارکھاہے،وفاقی حکومت بھی تاجردشمنی کامظاہرہ کررہی ہے۔تاجر رہنما جمیل پراچہ نے کہا کہ اب بھوک ہڑتال کے سواکوئی اورراستہ نظرنہیں آرہا تھا، کراچی میں 2دن کاروباربند رکھناحکومت کادوہرامعیارہے، کراچی کی آبادی زیادہ ہے، 24 گھنٹے کاروبار ہونا چاہیے، 24گھنٹے کاروبار سے بازاروں میں رش نہیں ہوگا، سندھ حکومت ہفتے میں 6دن کاروبارکی اجازت دے، حالات سے تنگ آکرتاجرخود کشی کررہے ہیں۔تاجر رہنما فیضان راوت ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کے لیے پہنچے اور کہا کہ تاجر برداری کو بھوک ہڑتالی کیمپ میں دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، تاجر براداری کے مسائل کے حل کے لیے حکومت کو بھر پور کردار ادا کرنا چاہیئے۔فیضان راوت نے کہا کہ کارروباری اوقات میں اصافہ تاجر کا جائز مطالبہ ہے، اور حکومت کو یہ مطالبہ فوری مان لینا چاہیئے، کراچی میں کارروبار پورے ملک میں خوشحالی کی ضمانت ہے۔تاجر رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کے تاجروں کے ساتھ زیادتی بند کرے، تاجر براداری کے جائز مطالبات اور ان کے حق کے لیے ہر ممکن عملی اقدامات کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں