میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کو 3 سال میں تبدیل کر دیں گے ، آرمی چیف

کراچی کو 3 سال میں تبدیل کر دیں گے ، آرمی چیف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳ ستمبر ۲۰۲۰

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل جلد حل کیے جائیں گے، کراچی کو 3 سال میں مکمل تبدیل کیا جائے گا۔

شیئر کریں

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل جلد حل کیے جائیں گے، کراچی کو 3 سال میں مکمل تبدیل کیا جائے گا۔بدھ کوآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کراچی کے تاجروں نے ملاقات کی، ملاقات میں تاجروں نے آرمی چیف کو کراچی کے مسائل سے آگاہ کیا، اور مطالبہ کیا کہ کراچی 2 ہزار 600 ارب سالانہ ٹیکس دیتا ہے، شہر کے مسائل حل کیے جائیں۔تاجروں نے کہاکہ کراچی میں بارشوں سے معاشی، تجارتی و صنعتی سرگرمیاں رک گئی ہیں، بجلی، گیس اور پانی کے اداروں کے سربراہان کو مسائل حل کرنے کا پابند کریں۔ملاقات میں تاجروں نے صوبائی حکومت کے خلاف شکایات کے ڈھیر لگا دیئے۔انہوں نے کہاکہ بارش کو چھ دن گزر گئے ابھی تک پانی کی نکاسی نہ ہوسکی ۔آرمی چیف نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کراچی کے مسائل جلد حل کیے جائیں گے، کراچی کو 3 سال میں مکمل تبدیل کیا جائے گا، اس کے لیے مرکزی و صوبائی حکومتوں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے، جس میں بزنس کمیونٹی کو بھی نما ئندگی دی جائے گی جبکہ شہر کی بحالی کمیٹی میں پاک فوج سہولت کار ہوگی۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ کراچی کے مسائل کو تیزی سے حل کیا جائے گا، کراچی میں سڑکیں، پانی، بجلی و گیس کے مسائل سب حل ہوں گے۔ شہریوں کی مشکلات اور شکایات کو جلد حل کیا جائے گا ۔آرمی چیف نے بتایاکہ ڈی ایچ اے اور شہر کے دیگر علاقوں کا جائزہ لیا ہے، ڈی ایچ اے میں ہمارے لوگوں سے غلطی ہوئی ہے۔ڈی ایچ اے میں غلطی کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں