میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ای سی سی اجلاس؛ کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری

ای سی سی اجلاس؛ کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )نے کے الیکٹرک کیلئے سہہ ایڈجسٹمنٹ ٹیرف کے تحت بجلی 1.09 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں کے الیکٹرک کیلئے 2016 تا 2019 تک کے عرصے کیلئے سہہ ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ایڈجسٹمنٹ کے مطابق کے الیکٹرک بجلی کی قیمتوں میں 1.09 روپے یونٹ کے حساب سے اضافہ کرسکے گی۔وزارت خزانہ حکام کے مطابق فیصلے کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔ اکتوبر کے بجلی بل میں اضافہ شامل ہوگا۔ای سی سی نے کے الیکٹرک کو 4 ارب 70 کروڑ روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دیدی ہے۔ فنڈز کے الیکٹرک کے لیے مالی سال 2020-21 کے منظورشدہ بجٹ سے جاری کئے جائیں گے۔ای سی سی نے پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل نیویارک کی مالی ضروریاتِ پوری کرنے کیلئے 14 کروڑ 20 لاکھ ڈالر جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی،۔ رقم قرضے، سود اور واجبات کی ادائیگی کیلیے فراہم کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں