سندھ حکومت نے پولیس کے ہاتھ کھول دیے
شیئر کریں
سندھ میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کا معاملہ،سندھ حکومت نے ایس ایچ اوز کو بھی کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر کارروائی کا اختیار دیدیا ہے اورمحکمہ داخلہ سندھ نے ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔ محکمہ داخلہ کے ایک ترمیمی حکم میں کہا گیا ہے کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر دکانداروں،صنعتوں،دفاتر میں کارروائی پولیس انسپکٹر کرسکے گا،اس سے قبل کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کاروائی کا اختیارڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرزکو حاصل تھا۔پولیس انسپکٹر،ایس ایچ او سندھ وبائی امراض ایکٹ کی شق 3کے تحت کاروائی کرسکیں گے،پولیس انسپکٹر ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر نوٹس کا اجرا اورہدایات جاری کرنے کے علاوہ کارروائی کرسکیں گے۔دوسری جانب شہریوں اورتاجربرادری نے سندھ پولیس کوکوروناایس اوپیزکی خلاف ورزی پرکارروائی کااختیاردیئے جانے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس کومزید اختیارات دیئے جانے سے رشوت ستانی کابازارمزید گرم ہوگااورلوگ مشکلات کاشکارہوں گے ۔