میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی نے مخالفین کیلئے زمین تنگ کردی

پیپلزپارٹی نے مخالفین کیلئے زمین تنگ کردی

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی بلدیاتی انتخابات، حکمران جماعت پیپلزپارٹی نے مخالفین کیلئے زمین تنگ کردی، پولیس کے ذریعے طاقت کا بھرپور استعمال، میرپورخاص اور نوابشاہ ڈویژن کے 6 اضلاع میں 50سے زیادہ کیسز داخل، سانگھڑ ضلع میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 20 ایف آئی آرز درج، مورو میں پیپلزپارٹی مخالف کونسلرز پر دہشتگردی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج، اکثر مقدمات پولیس کی مدعیت میں درج۔تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے بعد حکمران جماعت پیپلزپارٹی نے مخالفین کیلئے زمین تنگ کردی ہے، مختلف اضلاع میں پیپلزپارٹی مخالفین و ووٹ نہ دینے والوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، حکمران جماعت مخالفین کو پولیس کے طاقت سے کچلنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور پولیس کے ذریعے طاقت کا بھرپور استعمال کیا جا رہا ہے، روزنامہ جرأت کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق سانگھڑ ضلع میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف تھانوں پر 20سے زیادہ مقدمے درج کئے گئے، شہدادپور میں پیپلزپارٹی مخالفین پر 9، سنجھورو میں 3، کھپرو میں 2، منگلی تھانے پر 2، جھول، شاہ پورچاکر اور بیرانی تھانے پر ایک ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملنے والے معلومات کے مطابق سانگھڑ ضلع میں پولیس کی گوٹھوں اور گھروں پر چھاپے مار کر لوگوں کو گرفتار کر رہی ہے اور ضلع پولیس تمام طاقت پیپلزپارٹی مخالفین کو کچلنے میں مصروف ہے، نوشہروفیروز ضلع میں 6سے زائد کیسز داخل کئے گئے ہیںِ جنک مورو تھانے پر تحریک انصاف کے رہنما امان قاضی، پیپلزپارٹی کا مقابلہ کرنے والے کونسلروں سمیت 19 افراد پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، عمرکوٹ ضلع میں بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ شروع ہونے سے اب تک مختلف تھانوں میں 20کیسز داخل کئے جا چکے ہیںِ جبکہ بلدیاتی انتخابات کے بعد ایک مقدمہ عمرکوٹ تھانے پر درج کیا گیا، عمرکوٹ ضلع کے مختلف تھانوں پر بلدیاتی انتخابات کے بعد 8کیسز داخل کئے گئے ہیںِ جن میں 3 کیسز تحریک انصاف کے کارکنوں اور 5کیسز جی ڈی سے کے کارکنوں پر داخل کئے گئے ہیں، نوابشاہہ ضلع کے سکرنڈ تھانے پر ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے، تھرپارکر ضلع میں بلدیاتی انتخابات کے دوران 5 مقدمات درج کئے گئے، ننگرپارکر تھانے پر پیپلزپارٹی مخالفین پر 2، ڈیپلو، چھاچھرو اور جہانگرو تھانے پر ایک ایک مقدمہ درج کیا گیا، میرپورخاص ضلع میں بھی 4کیسز داخل کئے گئے ہیں، مقامی ذرائع کے مطابق سیٹلائٹ تھانے پر 2، سندھڑی اور کوٹ غلام محمد تھانے پر ایک ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے، حیرت انگیز طور پر اکثر کیسز پولیس اہلکاروں کی مدعیت میں داخل کئے گئے ہیں، روزنامہ جرّت کی طرف سے رابطہ کرنے پر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس عمرکوٹ کے رہنما خضر حیات منگریو نے بتایا کہ پیپلزپارٹی نے مخالفین کا جینا حرام کردیا ہے، عمرکوٹ کے کئی گوٹھوں میں کئی دن سے پولیس کا گھیرا ہے لوگوں کو نکلنے نہیں دیا جا رہا، غریب لوگوں کو اٹھا کر گم کرنے آور مقدمے درج کرنے کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ کے اندر پیپلزپارٹی کے پولیس کے ذریعے فاشزم کے تمام حدیں کراس کردی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں