جمہوریت کو ریورس گیئر نہیں لگنے دینگے ‘ سعد رفیق
شیئر کریں
لاہور (بیورو رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما و وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کو زندہ لوگوں کا قبرستان نہیں بننے دینگے ہمیں بولنے سے نہیں روکا جاسکتا جمہوریت کو ریورس گیئر نہیں لگنے دینگے گزشتہ روز دیا جانے والا بیان سیاسی خیالات ہیں پاکستان میں تمام اداروں کو آئین پاکستان کے تحت چلنا ہوگا، پاکستان 20کروڑ عوام کا ملک ہے جہاں آوے کا آوا بگڑا ہوا تھا، لیکن جب ہم اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہماری ٹانگیں کھینچی جاتی ہیں، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے میثاق جمہوریت پر دستخط کیے تھے، جو پاکستان کے سیاسی منظر نامے کی ایک اہم ترین دستاویز ہے، میثاق جمہوریت کے مطابق دونوں جماعتیں ایک دوسرے پر الزامات نہیں لگائیں گی کسی مارشل لا کا سہارا نہیں لیا جائے گا، ملک میں آئین کی بالادستی ہوگی، لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمیں کسی سے جھگڑا نہیں کرنا اور نہ کسی کو چیلنج کرنا ہے، انتخابی مہم سے قبل ہمیں نفرت اور انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، میثاق جمہوریت قرارداد پاکستان کے بعد اہم دستاویز ہے میثاق جمہوریت میں طے ہوا تھا کہ کسی پر جھوٹے الزامات نہیں لگائیں گے اور کسی مارشل لا کا سہارا نہیں بنیں گے، لیکن میثاق جمہوریت بہت سے لوگوں کو پسند نہیں ایا تھا میثاق جمہوریت کے بعد نفرت اور تعصب کا باب بند ہوچکا ہے، لیکن اس وقت کچھ نئے مہرے اور کٹھ پتلیاں میثاق جمہوریت کو نشانا بنارہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب ووٹ مانگنے آئے تھے تو اس وقت میاں نواز شریف اور ان کی پارٹی نے کچھ وعدے کیے تھے آج 4 سال گزرچکے ہیں ملکی حالات میں کیا تبدیلی آئی یہ بتانا میرا کام ہے میری ذمہ داری ہے ہمیں بولنے سے نہیں روکا جاسکتا ،ہمارا کام بولنا ہے، اگر ہم نہیں بولیں گے تو کون بولے گا، ہم نے پاکستان کو زندہ لوگوں کا قبرستان نہیں بننے دیا جس کی کریڈٹ صرف پی ایم ایل این کو نہیں بلکہ ہر اس سیاسی جماعت کو جاتا ہے جس نے آمروں کے خلاف آواز بلند کی۔