میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے

ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے

ویب ڈیسک
منگل, ۳ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

ملک بھر میں عیدالفطرآج یکم شوال منگل کو مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات منعقد ہونگے ۔ کراچی میں نماز عید کا مرکزی اجتماع پولو گرانڈ میں منعقد ہوگا۔عیدالفطر کے موقع پر کراچی کی بڑی مساجد، عید گاہوں اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس کے علاوہ رینجرز اہلکار سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے اہم عیدگاہوں پر نمازیوں کے لیے واک تھروگیٹ لگائے گئے ہیں ۔عیدالفطر کے موقع پر شہر کے اہم عوامی مقامات، تفریحی گاہوں اور پارکوں کے باہر بھی پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔کراچی کے علاوہ حیدرآباد، سکھر اور سندھ کے دیگرشہروں میں بھی عید کے موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ بلدیہ کراچی کے تحت پولو گراونڈ میں عیدالفطر کی نماز کے لئے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں، اسلامی ملکوں سے یکجہتی کے اظہار کیلئے ان ممالک کے پرچم لہرا دیئے گئے ہیں، صفائی ستھرائی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے،نماز کیلئے پولو گرائونڈ آنے والے شہریوں کے لئے وضو کا بھی انتظام کیا گیا ہے جبکہ سیکورٹی کے حوالے سے بھی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی و مشیر قانون و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب ، میونسپل کمشنر کے ایم سی کے ایم سی کے محکمہ جاتی سربراہان، افسران و ملازمین یہاں نماز عید ادا کریں گے توقع ہے کہ حسب سابق مختلف اسلامی ملکوں کے سفیر موجودہ اور سابق وفاقی و صوبائی وزرا، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ، صوبائی سیکریٹریز، مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنما، اعلی سرکاری حکام اور عمائدین شہر کی ایک بڑی تعداد گلشن جناح پولو گرئونڈ میں نماز عید ادا کریں گے۔بلدیہ عظمی کراچی کے زیر انتظام نماز عیدالفطر کا یہ اجتماع 1958 سے منعقد کیا جا رہا ہے ۔ کراچی میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ناظم آباد انو بھائی پارک، دعوت اسلامی مرکز فیضان مدینہ، چائنا گرائونڈ، نشتر پارک، میمن مسجد، بنوری ٹائون، دارالعلوم کورنگی،جامع مسجد رحمانیہ، کوکن گرائونڈ بہادر آباد، امام بارگاہ شاہ خراساں، امام بارگاہ ایرانیاں حسینیاں کھارادر، امام بارگاہ انچولی اور شہر کے دیگر مقامات پر منعقد ہونگے۔کراچی میں نماز عید کے اجتماع کا آغاز گرومندد پر واقع سبیل والی مسجد سے ہوگا جہاں نماز فجر کے فوری بعد عید کی نماز ادا کی جائے گی ۔ناظم آباد عید گاہ گراونڈ میں مفتی تقی عثمانی اور نشتر پارک میں مولانا تنویر الحق تھانوی ٹی گراونڈ فیڈرل بی ایریا میں مفتی منیب الرحمن نماز عید کی امامت کرائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں