میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد،قاسم آباد پر10 سال سے ڈپٹی ڈائریکٹر عرس ڈاوچ کا قبضہ

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد،قاسم آباد پر10 سال سے ڈپٹی ڈائریکٹر عرس ڈاوچ کا قبضہ

ویب ڈیسک
پیر, ۷ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد، تحصیل قاسم آباد گذشتہ 10 سال سے ڈپٹی ڈائریکٹر عرس ڈاوچ کے قبضے میں ہے ، ڈپلومہ ہولڈر افسر عرس ڈاوچ کے پاس تحصیل دیہی، دادو اور مٹیاری کے چارجز بھی موجود ہیں، کرپشن کی متعدد تحقیقاتکے باوجود طاقتور افسر عرس ڈاوچ سیاہ و سفید کا مالک بنا ہوا ہے، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد پر ڈپلومہ ہولڈر ڈپٹی ڈائریکٹر عرس ڈاوچ کا راج ہے، حیرت انگیز طور پر گذشتہ 10 سال سے تحصیل قاسم آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر عرس ڈاوچ براجمان ہے، قاسم آباد میں غیرقانونی تعمیرات و قواعد و ضوابط کے برخلاف تعمیرات نے شہر کے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا ہے، ذرائع کے مطابق قاسم آباد میں تمام غیرقانونی تعمیرات کے سرغنہ عرس ڈاوچ ہیں، عرس ڈاوچ کو 10 سال سے نہ صرف تحصیل قاسم آباد بلکہ تحصیل دیہی، ضلع دادو اور مٹیاری کا چارج بھی ملا ہوا ہے، عرس ڈاوچ کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کا طاقتور افسر تصور کیا جاتا ہے اور حیدرآباد میں غیرقانونی تعمیرات کی چین میں ان کا اہم کردار ہے، ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل عرس ڈاوچ کا لاڑکانہ تبادلہ کیا گیا لیکن کچھ ہی ماہ بعد اسے واپس ایس بی سی اے حیدرآباد بھیج دیا گیا اور اس کی من پسند تحصیل قاسم آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا عہدہ نواز دیا گیا، واضح رہے کہ عرس ڈاوچ پر کرپشن کے سنگین الزامات کے تحت متعدد تحقیقات بھی جاری ہیں لیکن کرپشن کے سنگین الزامات اور غیرقانونی تعمیرات کی سرپرستی کے باوجود عرس ڈاوچ کو کوئی نہیں ہلا سکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں