میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ذیشان ذکی کا صائمہ عربین ولاز میں ایک اور ڈاکا

ذیشان ذکی کا صائمہ عربین ولاز میں ایک اور ڈاکا

ویب ڈیسک
پیر, ۳ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

صائمہ بلڈرز اینڈ ریئل اسٹیٹ ڈولپرز کے مالک ذیشان ذکی کا صائمہ عربین ولاز میں ایک اور ڈاکا سامنے آگیا،ہزاروں رہائشیوں کو پانی اور سیوریج کے بل ارسال کرکے 3 سال تک کروڑوں روپے بٹورنے کا انکشاف،صائمہ عربین ولاز کے مکینوں نے ذیشان ذکی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ جراٗت کی رپورٹ کے مطابق صائمہ ریئل اسٹیٹ بلڈرز اینڈ ڈولپرز کے مالک ذیشان ذکی نے ناظم آباد کے قریب گڈاپ ٹائون کے تپو منگھوپیر کی دیھ جام چکرو میں سروے نمبر 72سے 76، 78 سے 81 تک رہائشی اسکیم سال 2010 میں شروع کی،ذیشان ذکی نے اسکیم میں پانی ، بجلی، گیس ، سیوریج سمیت دیگر سہولیات فراہمی کی مد میں ہزاروں الاٹیز سے اربوں روپے وصول کئے،ذیشان ذکی کو اسکیم 31 مئی 2104 کو مکمل کرنی تھی لیکن صائمہ بلڈرز کے مالک ذیشان ذکی نے اربوں روپے وصول کرنے کے بعد ہزاروں مکینوں کو بے یارو مددگار چھوڑدیا،صائمہ بلڈرز اینڈ ڈولپرز نے گیس کنکشن کی طرح کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے پانی بلک کنکشن حاصل کرلیا، صائمہ عربین ولاز میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے گھریلو کنکشن فراہم کرنے کے بجائے صائمہ بلڈرز اینڈ ڈولپرز کے خود ساختہ بنائے گئے بلز بھیج دیئے، پانی اور سیوریج کے بل سال 2020 میں بھیجے گئے اور 3سال تک ذیشان ذکی نے ہزاروں مکینوں سے بھاری رقم وصول کرلی ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ صائمہ عربین ولاز میں پانی اور سیوریج کے بلز کسی بینک یا پوسٹ آفس میں جمع کروانے کے بجائے صائمہ بلڈرز کے دفتر میں نجی عملے کے پاس جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے،ہر ماہ تقریباً 330 روپے کا بل ہر گھر کو بھیجا جاتا ہے اور صائمہ عربین ولاز میں رہائش پذیر ہزارون مکینوں کو ہر ماہ تقریبن 13لاکھ25 ہزار روپے کے بل بھیجے جاتے ہیں،اسکیم میں پانی کا گھریلو کنکشن فراہم کرکے ذیشان ذکی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ رہائشی اسکیم کے مکینوں کا کہنا ہے کہ صائمہ بلڈرز کے مالک ذیشان ذکی نے اس سے پہلے سوئی سدرن گیس کمپنی سے بلک گیس کنکشن حاصل کیا اور 6 لاکھ 24 ہزار ایس ایس جی سی ایل کو اداکئے، بعد میں 4 ہزار میٹر لینے کے لئے ایک کروڑ 95 لاکھ روپے ادا کئے گئے ، جبکہ بلک گیس کنکشن کو گھریلو کنیکشن میں تبدیل کرنے کے لئے 46لاکھ 70 روپے ادا کئے گئے، صائمہ بلڈرز کے مالک ذیشان ذکی صائمہ عربین ولاز کے ہزاروں مکینوں کو خود ساختہ بنائے گئے بلز 3 سال تک ارسال کرکے ہر ماہ لاکھوں کروڑوںبٹورتے رہے، اوگرا نے 13 دسمبر 2022 کو رہائشیوں کی شکایات کا فیصلہ کرتے ہوئے سوئی سدرن گیس کمپنی کے بلک گیس کنیکشن کو غیر قانونی قرار دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں