وزیراعظم کا قومی اسمبلی میں جانے کا فیصلہ
شیئر کریں
تحریکِ عدم اعتماد کی ووٹنگ کے حوالے سے وزیرِاعظم عمران خان نے اپنی حکمت عملی تبدیل کر تے ہوئے قومی اسمبلی میں جانے کا فیصلہ کیا ہے حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان عدم اعتماد کا ووٹ جیتنے کے لیے پْر عزم ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان اعتماد کا ووٹ دینے اسمبلی جائیں گے، وزیرِ اعظم عمران خان خود بھی اسمبلی میں جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل پی ٹی آئی ارکان کو اسمبلی میں نہ جانے کے لیے کہا گیا تھا اور اسمبلی جانے والے پی ٹی آئی ارکان کے خلاف 63 اے کی کارروائی کرنے کے لیے خط لکھا گیا تھا۔اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔اٹارنی جنرل اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے وزیرِ اعظم عمران خان کو بتایا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد کو مزید ٹالا نہیں جا سکتا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان سے تحریکِ عدم اعتماد سے متعلق قانونی مشاورت کی۔ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل نے وزیرِ اعظم کو کوئی بھی غیر آئینی اور غیرقانونی اقدام نہ کرنے کا مشورہ دیا۔ذرائع نے بتایا کہ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے وزیرِ اعظم عمران خان کو بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کسی کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روک سکتے۔