میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
باب ڈلن نے بالآخر نوبیل انعام اپنے نام کر لیا

باب ڈلن نے بالآخر نوبیل انعام اپنے نام کر لیا

منتظم
پیر, ۳ اپریل ۲۰۱۷

شیئر کریں


نیویارک(ویب ڈیسک) سویڈش میڈیا کے مطابق امریکی گلوکار اور نغمہ نگار باب ڈِلن نے تین ماہ سے زائد عرصے بعد آخرکار اپنا نوبیل انعام برائے ادب لے ہی لیا۔ باب ڈلن نے اپنا میڈل اسٹاک ہوم میں پہلے سے طے شدہ کنسرٹ سے قبل ایک نجی تقریب کے دوران حاصل کیا تاہم اس حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ اس سے قبل نوبیل اکیڈمی کا کہنا تھا کہ باب ڈلن کو نوبیل انعام کے لیے براہِ راست لیکچر نہیں دینا پڑے گا اور وہ اپنا لیکچر ریکارڈ کر کے پیش کر سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ باب ڈلن کو گذشتہ سال اکتوبر کی 13 تاریخ کو ادب کا نوبیل انعام دیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا جس نے ادبی حلقوں کے بڑے حصے کو حیرت زدہ کر دیا تھا کیوں کہ وہ روایتی معنوں میں ادیب نہیں بلکہ نغمہ نگار ہیں۔ اس سے قبل ادب کا نوبیل انعام عام طور پر ناول نگاروں اور شاعروں کو دیا جاتا رہا ہے۔ واضح رہے کہ 75 سالہ باب ڈلن کو ‘امریکی نغمہ نگاری کی عظیم روایت کے اندر رہ کر نئے شاعرانہ پیرائے تخلیق کرنے کے صلے میں 13 اکتوبر کو نوبیل انعام سے نوازا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں