حکومت گرانے کیلئے میڈیا ہمارے ساتھ کندھا ملائیں ہم آپ کا ساتھ دینگے، زر داری
ویب ڈیسک
اتوار, ۳ فروری ۲۰۱۹
شیئر کریں
سابق صدر آصف علی زر داری نے کہاہے کہ آج کل صحافیوں کی مشکلات زیادہ ہیں ، آپ حکومت گرانے کیلئے ہمارے ساتھ کندھا ملائیں ہم آپ کا ساتھ دینگے
کشمیرکے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کے دور ان آصف علی زر داری کی دل کی خواہش زبان پر آگئی ۔ انہوںنے کہا کہ آج کل صحافیوں کی مشکلات زیادہ ہیں امید ہے حل ہوجائینگی ۔
انہوںنے کہاکہ آپ حکومت گرانے کے لئے ہمارے ساتھ کندھا ملائیں، ہم آپ کا ساتھ دینگے۔ قبل ازیں کانفرنس میں شرکت کیلئے جب آصف علی زر داری پہنچے تو صحافی نے سوال کیا کہ اپوزیشن کب تک متحد ہوگی؟ جس پر آصف علی زر داری نے واضح جواب دینے سے گریز کیا اور صحافی سے کہاجب آپ کہیں متحد ہوجائیں گے۔