میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دنیا کی معمر ترین خاتون کی 118 ویں سالگرہ،نام گنیز بک میں شامل

دنیا کی معمر ترین خاتون کی 118 ویں سالگرہ،نام گنیز بک میں شامل

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

گنیز بک آف ریکارڈز کے مطابق دنیا کے سب سے عمر رسیدہ جاپانی خاتون کانی تاناکا نے اپنی 118 ویں سالگرہ منائی ہے ۔جاپانی میڈیا کے مطابق تاناکا دوجنوری 1903 کو پیدا ہوئیں۔ اس وقت وہ مغربی جاپان کی ریاست فوفوکا کے صحت کے ایک مرکز میں موجود ہیں۔ وہیں پر ان کی 118 ویں سالگرہ کی تقریب منعقدہ کی گئی۔جشن کے دوران خوشی اور مسرت کے جذبات کے درمیان تانکا نے کہا کہ وہ 120 سال کی عمر تک زندہ رہنے کی امید کرتی ہیں۔مرکز کے عہدیداروں کے مطابق تانکا روزانہ باقاعدگی سے ورزش کرتی ہیں۔ وقت پر کھانا کھاتی ہیں۔ اچھی بھوک لگنے پر کھانا کھتی ہیں۔ اس کے علاوہچاکلیٹ کھانے اور کولا پینے کی شوقین ہیں۔تانکا سے جب اس کی صحت اور طویل عمر پانے کا راز جاننے کیلیے پوچھا گیا تو اس نے جواب دیا کہ مزیدار کھانا اور مطالعہ” اس کی لمبی عمر کا راز ہے ۔ اس نے کہا کہ توقع ہے کہ 120 سال تک زندہ رہیں گی۔مرکز میں موجود عہدیداروں نے وضاحت کی کہ تانکا کو کرونا وبائی امراض کے باعث اپنے کنبہ کیافراد سے ملنے کی اجازت نہیں ہے ۔ تاہم اس کی پوتی اگی کا ماننا ہے کہ کرونا وبائی بیماری کی وجہ سے صورتحال مشکل ہے لیکن کانی خوش ہیں اور اپنی زندگی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں