میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پہلاٹیسٹ دوسراروز،بلے بازوں کی اجارہ داری ،بولرزکی بے بسی برقرار

پہلاٹیسٹ دوسراروز،بلے بازوں کی اجارہ داری ،بولرزکی بے بسی برقرار

ویب ڈیسک
جمعه, ۲ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلینڈ کی ٹیم 657رنز پر آئوٹ ہوگئی جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 181رنز بنالئے،امام الحق 90رنز اور عبد اللہ شفیق 89 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز 4 وکٹ پر 506 رنز سے اپنی نامکمل اننگ کاآغازکیا، 515 رنز کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کی پانچویں وکٹ گر گئی،انگلش کپتان بین اسٹوکس 41 رنز بناکر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ان کے بعد لیونگ سٹون بیٹنگ کیلئے آئے۔539رنز کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کی چھٹی وکٹ گر گئی،لیونگ سٹون صرف 9 رنز بنانے کے بعد نسیم شاہ کی گیند پرسعود شکیل کے ہاتھوں بائونڈری پر کیچ ہو گئے۔ان کے بعدول جیکس بیٹنگ کیلئے آئے۔انگلینڈ کی ساتویں وکٹ 576 رنز کے مجموعی سکور پر گر گئی،ہیری بروک 153رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر سعود شکیل نے باونڈری پر کیچ لیا۔اس موقع پر رابنسن بیٹنگ کیلئے آئے، 641رنز کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کی آٹھویں وکٹ گر گئی،ول جیکس 33 رنز بنا کر محمد علی کی گیند پر نسیم شاہ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے،ان کے بعد جیک لیچ بیٹنگ کیلئے آئے، 649رنز کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کی نویں وکٹ گرگئی،رابنسن 37رنز بناکر زاہد محمود کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہو گئے،اس موقع پر ا نگلینڈ کے آخری کھلاڑی جیمز اینڈیسن بیٹنگ کیلئے آئے،657رنز کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کی آخری وکٹ گر گئی،اینڈریسن 6 رنز بناکر زاہد محمود کی گیند پر امام الحق کے ہاتھوں کیچ ہو گئے،جیک لیچ 6 رنز کیساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے4،نسیم شاہ نے 3،محمد علی نے 2 اور حارث رئوف نے ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ نے 101اوورز کھیلے، پاکستان کی اننگ کا آغاز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کیا جبکہ انگلینڈ کی جانب سے بائولنگ کا آغاز جیمز اینڈریسن اور اولی رابنسن نے کیا۔پاکستان نے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روزکھیل کے اختتام پر اپنی پہلی اننگ میں بغیر کسی نقصان کے 181 رنز بنا لئے ۔ امام الحق 90 رنز اور عبداللہ شفیق 89 رنز ناٹ آئوٹ کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔کم روشنی کے باعث پہلے روز 15اوورز جبکہ دوسرے روز 17اوورز کا کھیل نہیں ہوسکا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں