کورونا، اسلام آباد کے ہوٹلز، ریسٹورنٹس کے اندر ڈائننگ پر پابندی
ویب ڈیسک
بدھ, ۲ دسمبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
کورونا وائرس کے باعث اسلام آباد کے ہوٹلز، ریسٹورنٹس کے اندر بیٹھ کر کھانے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں اِن ڈور کھانے پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کے اوپن ایریاز میں کھانے اور ٹیک اوے سروس کی اجازت ہوگی، احکامات کا اطلاق تاحکم ثانی رہے گا۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 75افراد جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 166 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 3 ہزار 311 ہوگئی۔