ایم کیو ایم نے ڈی ایم سی کیماڑی کی تشکیل کو چیلنج کر دیا
شیئر کریں
سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم پاکستان نے ضلع میونسپل کارپوریشن کیماڑی کی تشکیل کو چیلنج کر دیا ۔درخواست ایم کیو ایم پاکستان کے ڈسٹرکٹ ویسٹ کے اراکین سندھ اسمبلی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم پاکستان نے ضلع میونسپل کارپوریشن کیماڑی کی تشکیل کو چیلنج کر دیا درخواست ایم کیو ایم پاکستان کے ڈسٹرکٹ ویسٹ کے اراکین سندھ اسمبلی کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس سے پہلے ایم کیو ایم پاکستان ضلع کیماڑی کی تشکیل کو بھی عدالت عالیہ میں چیلنج کر چکی ہے ڈی ایم سی کیماڑی کی تشکیل سیاسی بنیادوں پر کی گئی ہے اور اس کا نوٹیفیکیشن غیر قانونی ہے۔ڈی ایم سی کیماڑی کی تشکیل سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ سے متصادم ہے ضلع کیماڑی کی تشکیل کے حوالے سے معاملہ عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہے سندھ حکومت نے ڈی ایم سی کیماڑی اور اثاثہ جات کی تقسیم کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جو کہ بد نیتی پر مبنی ہے عدالت سے یہ استدعا ھے کہ دونوں نوٹیفیکیشن کو فی الفور معطل کیا جائے۔