میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فیاض الحسن چوہان کو دوباہ وزیر اطلاعات پنجاب کا قلمدان سونپ دیا گیا

فیاض الحسن چوہان کو دوباہ وزیر اطلاعات پنجاب کا قلمدان سونپ دیا گیا

ویب ڈیسک
پیر, ۲ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

فیاض الحسن چوہان کو دوباہ وزیر اطلاعات پنجاب بنا دیا گیا۔ فیاض الحسن چوہان اس وقت وزیر قالونیز پنجاب کام کر رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان کے پاس وزیر اطلاعات کے ساتھ وزیر کالونیز کی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔ وزیر صنعت اور اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے وزرت صنعت اور حلقہ کی مصروفیات کے باعث وزارت اطلاعات کی اضافی ذمہ داریاں انجام دینے سے معذرت کر لی تھی جس کے بعد فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ وزیر اطلاعات پنجاب بنا دیا گیا۔ فیاض الحسن چوہان کی بطور وزیر اطلاعات پنجاب تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ فیاض الحسن چوہان کو ایک متنازعہ بیان پر پانچ مارچ کو وزارت اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اور اس کے بعد انہیں پانچ جولائی کو وزیر بنا کر کالونیز کا محکمہ دیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں