میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر اعظم کامحصور غزہ میں جارحیت پر اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ

وزیر اعظم کامحصور غزہ میں جارحیت پر اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے محصور غزہ میں جارحیت پر اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی مسلسل، مہلک بمباری افسوسناک ہے،مسئلے کو یو این، ایس سی اور او آئی سی کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے،ای سی اواو رکن ممالک غزہ میں جنگ بندی پر زور دیں، انسانی امداد کی فراہمی کے مطالبے کی حمایت کریں اور اسرائیل کے احتساب کی کوششوں کی حمایت کریں، بڑھتی عدم برداشت، تشدد اور دوسرے ممالک کے لوگوں کے خلاف نفرت خطے کے لیے خطرات ہیں جن سے نمٹنے کی ضرورت ہے، ای سی او اور عالمی برادریباہمی احترام، بین المذاہب ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دیتے ہوئے اسلامو فوبیا کے خلاف سیاسی اور قانونی جدوجہد کے لیے مل کر کام کرے ،خطہ اچھی طرح سے باہم مربوط رہا تو اس کے معاشی اور امن و امان کے لحاظ سے زبردست فوائد ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں