میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جعلی نمبرپلیٹ کالے شیشے ، اسلحے کی نمائش کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

جعلی نمبرپلیٹ کالے شیشے ، اسلحے کی نمائش کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

ویب ڈیسک
هفته, ۲ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

سندھ حکومت نے جعلی نمبر پلیٹوں،کالے شیشوں اور اسلحے کی نمائش روکنے کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا اجلاس میں سیکریٹری داخلہ، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور رینجرز کے نمائندے شریک تمام ڈویژنل کمشنرز نے وڈیو لینک کے زریعے اجلاس میں شرکت کی۔چیف سیکریٹری سندھ نے جعلی نمبر بلیٹوں اور کالے شیشوں کے خلاف سخت کارروائی اور کالے شیشوں اور اسلحے کی نمائش سے متعلق عوامی آگاہی کے لیے محکمہ داخلہ کو جامع حکمت عملی بنانے کی بھی ہدایت کردی جبکہ اجلاس میں کمیونٹی سرویلنس بڑہانے کیلئے محلے کی سطح پر کمیونٹی واچ گروپ تشکیل دینے اور امن و امان کی بہتری کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں کمیونٹی واچ گروپ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں