میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلوچستان میں اہم سیاسی تبدیلی کیلئے جلدسرپرائز

بلوچستان میں اہم سیاسی تبدیلی کیلئے جلدسرپرائز

ویب ڈیسک
پیر, ۲ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی طرف سے بلوچستان میں اہم سیاسی تبدیلی کیلئے قوم کو جلدسرپرائز متوقع ہے ، رواں ہفتے حکومت کیخلاف نئے محاذ کھولنے کیلئے پی ڈی ایم کی قیادت کا مشاورتی اجلاس کا بھی امکان ہے ۔ بلوچستان میں اہم سیاسی تبدیلی کیلئے دینی اور قوم پرست جماعتیں متحرک ہیں اور بعض اہم فیصلے کرلئے گئے ہیں۔ نمبر گیمز پورے ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے اور اس کارڈ کو سینیٹ انتخابات میں خلل پیدا کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ پی ڈی ایم ذرائع کے مطابق قوم پرست قائدین محمود خان اچکزئی، سرداراختر مینگل، جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی معاملات کے حوالے سے متحرک اور سرگرم ہیں، پی ڈی ایم کی اعلیٰ قیادت کی طرف سے بھی انہیں گرین سگنل مل چکا ہے ۔ بلوچستان میں کسی بھی سرپرائز کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کو ہمنوا بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جوکہ تاحال بلوچستان حکومت میں شامل ہے ۔ پی ڈی ایم نے اگلے مرحلے میں حکومت کو سخت دبائو میں لانے کیلئے خیبرپختونخوا کے جلسہ کیلئے وسیع پیمانے پر تیاریاں شروع کردی ہیں، عوامی نیشنل پارٹی ، جے یو آئی اور مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کا اس جلسے کی کامیابی کیلئے اہم کردار ہوگا اور چاروں جماعتوں نے خیبرپختونخوا کے جلسے کیلئے ضلعی تنظیموں کو متحرک کردیا ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری بھی جلسے میں شریک ہوتے ہوئے خطاب کریں گے ۔ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت سے بھی بلوچستان کے معاملات پر مشاورت کی گئی ہے اور تمام رہنمائوں نے اصولی طورپر حکومت کو سخت دبائو میں لانے کیلئے ممکنہ آپشنز استعمال کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ پی ڈی ایم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ رواں ماہ نومبر میں قوم کو کوئی بھی سیاسی سرپرائز دیا جاسکتا ہے جبکہ دسمبر میں لانگ مارچ کی تیاریاں شروع کردی جائیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں