میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حالات کنٹرول میں ، حکومت تشدد سے بچنا چاہتی ہے ،فواد چوہدری

حالات کنٹرول میں ، حکومت تشدد سے بچنا چاہتی ہے ،فواد چوہدری

ویب ڈیسک
جمعه, ۲ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک بھرمیں حالات کنٹرول میں ، حکومت تشدد سے بچنا چاہتی ہے ، آخری وقت تک مسئلے کے پرامن حل کی کوشش کرے گی، سوشل میڈیا پرآپریشن کی افواہیں غلط ہیں، حکومت اورمظاہرین کے درمیان مذاکرات کا پہلا دورناکام ہونے کے بعد پھر بات چیت کا امکان ہے ۔اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی زندگی اورآزادی کی ضامن ہے ، ریاست عوام کے جان ومال کی حفاظت یقینی بنائے گی، مظاہرین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، وفاقی وزیربرائے مذہبی امورپیرنورالحق قادری بھی مظاہرین کی قیادت سے مذاکرات کریں گے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزحکومتی ٹیم نے مظاہرین سے مذاکرات کیے تھے ، حکومتی ٹیم کی قیادت وفاقی وزیرمذہبی امورپیرنورالحق قادری کررہے تھے ، مذاکرات سے متعلق حکومت کی جانب سے کوئی واضح بیان نہیں آیا تھا تاہم مظاہرین کے رہنما خادم حسین رضوی نے ٹوئٹر پر مذاکرات میں ناکامی کا اعلان کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں