میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہونہار نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں‘ وزیراعظم خاقان عباسی

ہونہار نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں‘ وزیراعظم خاقان عباسی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہونہار نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں ٗوہ خوشحال و ترقی یافتہ ملک کی اعلیٰ منزل کے حصول میں معاون ہوں گے ٗ حکومت پاکستان کے عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے پوری لگن کے ساتھ کام کر رہی ہے۔وہ بدھ کو مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والے چیدہ چیدہ طالب علموں کے ایک گروپ سے گفتگو کررہے تھے۔ ان ینگ لیڈرز نے وزیراعظم آفس میں دن گزارا، طالب علموں نے وزیراعظم آفس کے مختلف حصوں کا دورہ کیا جہاں انہیں وزیراعظم کے معاون خصوصی علی آئی صدیقی نے وزیراعظم آفس اور حکومت کی انتظامی شاخ کے امور کار کے بارے میں آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں ٹیلی نار پاکستان کے نئے کیمپس ‘345’کا افتتاح کردیا ۔ افتتاحی تقریب میں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام انوشہ رحمان اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ وزیر اعظم نے کیمپس کا دورہ کیا اور ٹیلی نار پاکستان کی جدید ڈیجیٹل مصنوعات ، ’خوشحال زمیندار، ڈیجیٹل برتھ رجسٹریشن، ایزی پیسہ ایپ، واؤ بکس ، اور گونج کا تجربہ کیا اور ملک میں ڈیجیٹل انقلا ب کی تشکیل میں ٹیلی نار پاکستان کے رہنما کردار پر تعریقی کلمات سے نوازا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں