میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیاسی انجینئرنگ کی صورت میں شفاف انتخابات ممکن نہیں،رضا ربانی

سیاسی انجینئرنگ کی صورت میں شفاف انتخابات ممکن نہیں،رضا ربانی

ویب ڈیسک
پیر, ۲ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

رضا ربانی کا کہنا ہے کہ صرف الیکشن کا انعقاد سیاسی استحکام نہیں لا سکتا۔ تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی اور سینیٹر رضا ربانی نے انتخابات،سیاسی استحکام اور معاشی بحالی پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی انجینئرنگ ہو گی تو ممکن نہیں کہ شفاف الیکشن ہو،اگر سیاسی جماعتیں چاہیں بھی تو شفاف الیکشن ان کے بس کی بات نہیں۔ملک میں شفاف الیکشن کیلئے تمام جماعتوں کو برابری کا موقع دیں،معیشت کی بحالی کا معاملہ آئندہ حکومت ہی آ کر دیکھے گی۔ انکا کہنا تھا کہ صرف الیکشن کا انعقاد سیاسی استحکام نہیں لاتا،اگر ہم سیاسی استحکام چاہتے ہیں تو الیکشن نتائج کو تسلیم کیا جائے۔ سول ملٹری تعلقات کی مساوات پر نظر ثانی کی جائے اور مساوی اختیارات کے حوالے سے کام ہونا چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں