میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مون سون بارشیں،کراچی سمیت 8شہروں میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ

مون سون بارشیں،کراچی سمیت 8شہروں میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ

ویب ڈیسک
هفته, ۲ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کے بعد 8 شہروں میں ڈینگی اپنا اثر دکھا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں ڈینگی بخار نے اپنا رنگ دکھانا شروع کردیا ہے۔ متعدد شہروں میں گزشتہ دس سالوں میں ڈینگی نے لوگوں کی صحت کو شدید متاثر کیا ہے۔الرٹ کے مطابق ڈینگی پھیلنے کا سلسلہ خاص طور پر مون سون کے بعد کے موسم میں شروع ہوتا ہے، جو مچھروں کیلئے زیادہ سازگار ہوتا ہے۔ ڈینگی ان ادوار کے دوران متحرک ہوتا ہے جہاں درجہ حرارت اور نمی کی حد بالترتیب 26-29 (3-5 ہفتے)اور 60 فیصد رہتی ہے۔ جبکہ بارش زیادہ سے زیادہ 27 ملی میٹر رہتی ہے۔جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈینگی حملوں کے لیے زیادہ فعال وقت طلوع آفتاب کے 2 گھنٹے بعد اور غروب آفتاب سے 2 گھنٹے پہلے کا ہوتا ہے۔ جبکہ ماضی کے اعداد و شمار کے تجزیے ، موجودہ اور مستقبل کے آب و ہوا کے نقطہ نظر کو مدنظر رکھتے ہوئے ، مذکورہ بالا ماحولیاتی حالات ڈینگی پھیلنے کیلئے ساز گار ثابت ہو رہے ہیں۔ماہرین نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکتوبر 2021 میں ڈینگی کے پھیلائو کے لیے ماحول سازگار ہوگا، خاص طور پر 8 بڑے شہروں میں یہ پھیل سکتا ہے۔ ان 8 شہروں میں کراچی ، لاہور ، پشاور ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، حیدرآباد ، فیصل آباد اور ملتان شامل ہیں۔محکمہ موسمیات کے الرٹ میں تمام متعلقہ اداروں اور محکموں کو ڈینگی سے بچائو اور پھیلا ئوکو روکنے کیلئے قبل از وقت اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ جب کہ قومی صحت کے اداروں اور ڈینگی کنٹرول سینٹرز سے کہا ہے کہ وہ پی ڈی ایم سائٹ سے اپ ڈیٹ لے سکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں