میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف کی جانب سے عمران خان سے مذاکرات کی کو شش ہو رہی ہے، بیرسٹر سیف

نواز شریف کی جانب سے عمران خان سے مذاکرات کی کو شش ہو رہی ہے، بیرسٹر سیف

جرات ڈیسک
پیر, ۲ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

مشیرِ اطلاعات برائے خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی طرف سے بانی پی ٹی آئی عمران خان  سے مذاکرت کی کو شش ہو رہی ہے۔ بیرسٹر سیف نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ شہباز شریف کو بانی پی ٹی آئی کی شکل میں اپنی سیاسی موت نظر آ رہی ہے، دونوں بھائی ذاتی اور سیاسی مفاد کی خاطر لڑ رہے ہیں۔ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کسی بھی ڈیل پر نہیں، عوام کے لیے ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں، وہ نہ مینڈیٹ چوروں سے مذاکرات کریں گے اور نہ ہی ڈیل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف مفاہمت کی بات کر کے چوتھی بار وزیرِاعظم بننے کی کوشش کر رہے ہیں، نواز شریف کو مفاہمت جبکہ شہباز شریف کو سیاسی تناؤ میں خیر نظر آ رہا ہے۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا ہے کہ شہباز شریف کسی صورت نواز شریف کو وزیرِاعظم نہیں بننے دے رہے، نواز شریف کے سیاسی مفاہمت کے بیانیے کو شہباز شریف وزراء کے ذریعے دبا رہے ہیں۔مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف حامی وزراء کے ذریعے 9 مئی واقعات پر معافی کے بیانات دلوا رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں