میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انایا ریذیڈنسی میں عمارتی قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئیں

انایا ریذیڈنسی میں عمارتی قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئیں

ویب ڈیسک
پیر, ۲ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

(نمائندہ جرأت)گرومندر پر واقع انایا ریذیڈنسی کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے تعمیراتی لاقانونیت پر سیل کر دیا ہے۔ ایک محتاط جائزے کے مطابق پراجیکٹ میںپانچ سو فیصد سے زیادہ خلاف ورزیاں پائی جاتی ہیں۔ پراجیکٹ کے مالک آصف پولانی نے انتہائی ڈھٹائی سے 250یونٹ کی جگہ 550یونٹ قائم کر لیے ہیں۔ واضح رہے کہ گرومندر کا یہ علاقہ ٹریفک کے اژدھام کا پہلے سے ہی شکار ہے جہاں شام کو ٹریفک رواں رکھنا انتہائی دشوار گزار عمل ہوتا ہے۔ جبکہ اس پراجیکٹ کی تعمیر سے جس میں 250یونٹ کی جگہ 550یونٹ قائم ہیں، ٹریفک کے لیے مزید سنگین دشواریاں پیدا کرے گا۔ پراجیکٹ میں موجود دُکانیں اس رش کو مزید بڑھانے کا موجب ہوگا۔ مگر ایس بی سی اے کی جانب سے پہلے تو خاموشی سے انایا ریزیڈنسی کی واضح خلاف ورزیوں کو نظرانداز کیا گیا مگر اب جب اسے سیل کیا گیا ہے تو ایس بی سی اے کی کرپٹ انتظامیہ لین دین کے ساتھ اس معاملے کو پھر رفع دفع کردینے کا اشارہ دے رہی ہے جو علاقہ مکنیوں کے نزدیک ان کی زندگی کو مزید دشوار بنا دے گا۔ اور یہاں ٹریفک کے مسائل میں مزید اضافہ کرے گا۔ حیرت انگیز امر یہ ہے کہ جس عمارت کو سندھ بلڈنگ کے ایک شعبے کی طرف سے سیل کیا گیا ہے اُسی عمارت کو ایک دوسرے شعبے نے تعمیراتی تکمیل کی سند بھی جاری کر دی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں