میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیہ کورنگی فنانس آفیسر ابصار کی ملی بھگت سے منظور شدہ سمری مسترد

بلدیہ کورنگی فنانس آفیسر ابصار کی ملی بھگت سے منظور شدہ سمری مسترد

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ :جوہر مجید شاہ) بلدیہ کورنگی کے چیئرمین نیر رضا نے جاتے ہوئے ڈسٹرکٹ کورنگی کے ملازمین کو 26ماہ سے روکی گئی اضافی تنخواہ کی منظور ی دے گئے مگر ایم سی مسرور میمن اور کرپٹ اکاؤنٹ آفیسر ابصار کی ملی بھگت سے منظور شدہ سمری مسترد اس حوالے سے یاد رئے کہ انتہائی بااعتماد و باوثوق ادارتی زرائع نے انکشاف کیا ہے کہ چیرمین سید نیر رضا نے ملازمین کو اضافی تنخواہ اور ٹائم اسکیل دینے کا اعلان کیا تھا اور اضافی تنخواہ کے بلوں پر بجٹ لگا کر محکمہ آڈٹ کو بھی بھیج دیا گیا تھا جو اس بات کا ثبوت ہئے کہ چیرمین سمیت تمام متعلقہ محکموں کی مکمل منظوری سے یہ امور طے ہوئے تھے مگر چیرمین کے رخصت ہوتے ہی فنانس آفیسر ابصار نے نئے باس کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنا پرانا دھندا نئے باس کے ساتھ بھی شروع کردیا ملازمین کے لئے مختص فنڈز کو دوسرے انداز میں ٹھکانے لگانے کا پلان فائنل کرلیا زرائع کہتے ہیں کہ محکمہ فنانس سے فنڈز کی کمی کو جواز بنا کر آڈٹ سے تنخواہوں کے بل واپس منگوا لئے گئے یاد رئے کہ اگر فنڈز کم تھے تو اضافی تنخواہ کے بلوں پر بجٹ کیوں لگایا گیا اس سوال کا جواب آنے والے ایم سی اور ابصار سے لیا جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی صاف ہو جائے گا ڈی ایم سی کورنگی میں مالی بگاڑ مذکورہ بے قائدگی کا ذمہ دار اسسٹنٹ اکاونٹ آفیسر ابصار کو ٹہرایا جارہا ہے زرائع اس حوالے زرائعکا دعوی ہے کہ ملازمین کی بڑھی ہوئی تنخواہوں کی عدم ادائیگی ٹھیکیداروں کو بھاری بھرکم ادائیگیاں ہیں اور اس مد میں لاکھوں/کروڑوں ٹھکانے لگانے گئے اور اپنی جیبیں بھری گئیں اور ابصار نے نئے بوس کو پہلا تحفہ بھاری رشوت کی صورت میں پیش کردیا زرائع کہتے ہیں کہ ابصار کی طاقت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اکاونٹ آفیسر بھی اس کے سامنے جی حضوری کے گیت گاتا پھرتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں