نیویارک پر حملوں کا منصوبہ ، پاکستانی نژاد نوجوان گرفتار
ویب ڈیسک
پیر, ۲ ستمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
امریکاکے شہر نیویارک کے کئی اہم مقامات پر بم حملوں اور چاقوزنی کی وارداتوں کا منصوبہ بنانے کے الزام کے تحت پاکستانی نژاد نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا جو دہشت گرد گروپ اسلامک اسٹیٹ کو مادی مدد فراہم کررہا تھا۔ 19سالہ اویس چودھری پاکستان میں پیدا ہوا تھا جو بعد ازاں امریکی شہری بن گیا تھا، اس پر بروکلین کی وفاقی عدالت میں دائر کردہ فوجداری شکایت میں متعدد الزامات لگائے گئے ہیں۔ اویس چودھری کو جمعرات کے روز گرفتار کیا گیا تھا اور وہ امریکی مجسٹریٹ جج جیمس اورنگ اسٹن کے اجلاس پر پیش کیا گیا تھا جہاں اس کو کسی ضمانت کے بغیر قید میں رکھنے کا حکم دیا گیا تھا۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل برائے قومی سلامتی جان ڈیمرس نے کہا کہ ملزم مبینہ طور پر آئی ایس آئی ایس کی طرف سے نیویارک میں مہلک حملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔