میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 3 کروڑ سے تجاوز

ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 3 کروڑ سے تجاوز

ویب ڈیسک
پیر, ۲ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید 62 افراد جاں بحق ہوگئے۔این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 62 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 422 ہوگئی ہے، اس کے علاوہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 56 ہزار 965 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں مزید 5026 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔این سی اوسی کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 10 لاکھ 34 ہزار 837 ہوگئی جب کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح تقریباً 3 ماہ بعد 8.82 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ ملک میں کورونا ویکسین لگانے والوں کی تعداد 3 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔ین سی او سی نے کورونا ویکسینیشن سے متعلق تازہ اعداد وشمار جا ری کر دیئے ہیں، اور این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا ویکسین لگانے والوں کی تعداد3کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 9 لاکھ 34 ہز ار717 لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی، جس کے ساتھ ملک میں مجموعی طور پر 3 کروڑ5 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں