میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کچھ بھی ہو جائے بلاول اب وزیراعظم نہیں بن سکتا،حافظ نعیم الرحمان

کچھ بھی ہو جائے بلاول اب وزیراعظم نہیں بن سکتا،حافظ نعیم الرحمان

ویب ڈیسک
اتوار, ۲ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ میں بدترین کرپشن ہے کچھ بھی ہو اب بلاول وزیراعظم نہیں بن سکتا۔میڈیا ذرائع کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی کے امیر نے شہر قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیاسی اور انتظامی معاملات پر پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔حافظ نعیم نے کہا کہ سندھ میں بدترین کرپشن ہے، پیپلز پارٹی نے کراچی کی میئر شپ چھین کر بلاول کو وزیراعظم بنانے کا پراجیکٹ فیل کر دیا ہے، کچھ بھی ہو جائے بلاول بھٹو اب وزیراعظم نہیں بن سکتا۔امیر جماعت اسلامی کراچی نے الزام عائد کیا کہ پیپلز پارٹی نے زمینوں پر قبضہ کر رکھا ہے، کراچی میں سسٹم کے نام پر زمینوں پر قبضے ہو رہے ہیں، منشیات کے تمام اڈے پولیس کی سر پرستی میں چل رہے ہیں جب کہ کچے میں ڈاکو راج قائم ہے لیکن انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ میں صفائی ستھرائی کے عمل میں رکاوٹیں تھیں، حکومت نے یہ تین دن کراچی والوں کیلئے عذاب بنا دیے، ان تین دنوں میں بھی شہر میں وارداتیں ہوئیں۔ مرتضیٰ وہاب تصویریں بنوانا چھوڑیں اور کام پر توجہ دیں، جماعت اسلامی اپوزیشن میں رہ کر بھی عوام کی خدمت کرے گی۔امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ سندھ میں تمام اختیارات پیپلز پارٹی نے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں، اسے چاہیے کہ وہ بلدیاتی اختیارات میئر کو منتقل کرے۔حافظ نعیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ جماعت اسلامی سوئیڈن واقعے کی مذمت کرتی ہے، عالمی سطح پر بے حرمتی کے واقعات میں تیزی آگئی ہے، حکمرانوں کو اس معاملے پر آواز اٹھانی چاہیے اور اقوام متحدہ کی سطح پر اس حوالے سے قانون سازی ہونی چاہیے۔ جماعت اسلامی اس پر صرف بات نہیں بلکہ احتجاج بھی کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں