میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہر قائد میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ،عوام بے حال

شہر قائد میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ،عوام بے حال

ویب ڈیسک
هفته, ۲ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

رپورٹ : شعیب مختار کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تاحال نہ رک سکا بجلی کی بندش کے باعث پانی کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا بلدیہ ٹاؤن کے رہائشیوں کا آئندہ چند روز میں کے الیکٹرک کے تمام تر دفاتر کے گھیراؤ کا عندیہ۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں حالیہ دنوں لوڈشیڈنگ زور و شور سے جاری ہے جس پر شہری سراپا احتجاج دکھائی دیتے ہیں اس ضمن میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و سابق رکن سندھ اسمبلی کامران اختر کا جرأت سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ شہریوں سے کے الیکٹرک کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ کے بعد بھی من مانے بل وصول کیے جا رہے ہیں ایک جانب آئے روز پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے تو دوسری جانب کے الیکٹرک نے ہٹ دھرمی کی تمام تر حدود پار کر دی ہیں۔ 12، 12 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ کے باعث عوام سخت اذیت میں مبتلا ہے بلدیہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی ہے ان کا حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فوری طور پر شہر قائد میں طویل لوڈشیڈنگ کا نہ صرف نوٹس لیا جائے بلکہ شہریوں کو کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے بلوں پر ریلیف دلوانے سے متعلق ہنگامی اقدامات اٹھائیں جائیں تاکہ مشکلات میں گھری پاکستانی عوام کے مسائل حل ہو سکیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں